۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
غزہ

حوزہ/ لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے غزہ میں فلسطینی اسلامی مزاحمتی جنگجوؤں کو ایک خط لکھا ہے، اس خط میں کہا گیا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ صیہونی حکومت کو اس جنگ میں بالآخر ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے غزہ میں فلسطینی اسلامی مزاحمتی جنگجوؤں کو ایک خط لکھا ہے، حزب اللہ کی طرف سے فلسطینی جنگجوؤں کے نام لکھے گئے اس خط میں کہا گیا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ صیہونی حکومت کو اس جنگ میں بالآخر ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بدھ کے روز حزب اللہ نے اپنے خط میں لکھا: اسرائیل نامی یہ پرانی، کمزور اور لاوارث عمارت، جو اپنی آخری ٹانگوں پر ہے، آپ کے خون میں ڈوب جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی گزشتہ 17 برسوں سے سخت ناکہ بندی کر رکھی ہے اور حالیہ دنوں میں مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی مظالم میں غیرمعمولی اضافے کے بعد 7 اکتوبر کو حماس نے الاقصیٰ کے ناجائز قبضے والے علاقوں میں آپریشن کیا جس میں 1500 اسرائیلی مارے گئے اور 250 کو یرغمال بنایا گیا۔

اس کے بعد سے صہیونی فوج غزہ پر اندھا دھند بمباری کر رہی ہے اور بے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام کر رہی ہے، صہیونی فوج کے حملوں میں 9 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں سے تقریباً 45 فیصد بچے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .